کے پی حکومت کا طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان

مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ
پشاور (آئی این پی) خیبرپختونخوا حکومت نے مڈل اسکول کی طالبات کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا سے رپورٹ مانگ لی
ٹرانسپورٹ کی سہولت کی تفصیلات
اس ضمن میں پی آئی یو نے 10 اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھیجا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کی جائے گی۔ ان اضلاع میں اپر اور لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں، اور چارسدہ شامل ہیں۔ یہ فیصلہ آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے نافذ ہوگا۔
سفری مسائل کا حل
مراسلے کے مطابق حکومتی اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل میں کمی آئے گی۔ صرف وہ طالبات جن کا اسکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے وہ اس سہولت سے مستفید ہوں گی۔