سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی ہوگئی۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کے خلاف سٹیرنگ پر ٹانگیں رکھ کر گاڑی چلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 3218 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سرگودھا والوں کو کم قیمت میں مزید خوبصورت بنانے کے لیے Aesthetic Hub کا افتتاح کر دیا گیا
مقامی مارکیٹ کی قیمتیں
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمت کی معلومات
رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3234 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2772 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔