مصطفیٰ عامر قتل کیس، ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد مل گئے

مصطفیٰ عامر قتل کیس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد مل گئے۔ تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ پیش کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز لاہور میں طلب کیے گئے
فراڈ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق ارمغان اور اس کے والد کامران قریشی نے فراڈ کے لئے کمپنی بنائی تھی جو سالانہ 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز کما رہی ہے۔ اس کمپنی میں 25 ملازمین کام کر رہے ہیں۔
لگژری گاڑیوں کی خریداری
مزید یہ کہ ارمغان نے ملازمین کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدیں جن کی مجموعی قیمت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ مرکزی ملزم ارمغان کو منی لانڈرنگ کیس میں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔