صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبد القادر پٹیل

اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے پر قومی اسمبلی میں بحث
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ یہودیوں کی کل آبادی جتنی ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہی، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرے گی
سوالات اور تشویش
قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل نے کہا کہ اسی لاکھ یہودی ہیں اتنے تو ہمارے پاس مولوی ہیں لیکن دعا قبول نہیں ہورہی ہے، کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں؟ اگر ابابیلیں آ بھی گئی ہیں تو وہ ہمیں ہی ماریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار افراد کی پر تعیش دعوت
اسرائیل کے حق میں تقریر
قادر پٹیل نے کہا کہ اس ہاؤس میں اسرائیل کے حق میں تقریر ہوئی اور اسما حدید نے یہ بات کی کہ اسرائیل کو تسلیم کرو۔ اس جماعت نے اپنے ایم این اے سے باز پرس نہیں کی، جس کا مطلب ہے کہ یہ پالیسی میٹر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت، مزار پر پھول رکھنے کی تقریب
بھٹو شہید کی یادیں
انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب گرفتار ہوئے تو پوری اسلامی دنیا کہہ رہی تھی کہ ان کو پھانسی نہ دو۔ او آئی سی قابل عمل بلانی ہوتو پھر بھٹو کی طرح پھانسی بھی لگتی ہے۔ اس لیے سوچ سمجھ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے کہا تھا کہ نیند میں بھی کشمیر و فلسطین پر دھوکہ نہیں کھا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی مہم بے نقاب
کینالز کے مسئلے پر تنقید
قادر پٹیل نے کہا کہ آج اسرائیل اور امریکی قانون ساز ایک بندے کو مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کینالز کے مسئلے پر قرارداد جمع کرائی تو آپ شور کر رہے تھے، آپ اس دن بھی شور کرتے رہے اور ہماری بات نہیں مانی۔
پی ٹی آئی پر تنقید
انہوں نے کہا کہ صدارتی خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کینالز کی کھل کر مخالفت کی۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں بات کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بائیکاٹ کردیا۔