ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

مزدوروں کے قتل کی مذمت
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کے بے دردی سے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی بیوی کے لیے تحفہ لانے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
قرارداد کا متن
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کیا، جن کا تعلق پنجاب سے تھا.
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف نوجوان اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئیں
دہشت گردوں کا مقاصد
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاک ایران برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ایران پاکستان کا ہمسایہ اور اسلامی برادر ملک ہے۔ لہٰذا ایران حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
غم و افسوس کا اظہار
قرارداد میں واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔