کرائے پر لی گئی گاڑی موت بن گئی، حادثے میں طالب علم کی موت سے متعلق کیس کی تحقیقات میں اہم انکشاف

کراچی میں حادثہ
کراچی (ویب ڈیسک) کرائے پر لی گئی گاڑی نوجوان کی موت وجہ بن گئی، مسکن چورنگی حادثے طالب علم کے جاں بحق ہونے سے متعلق اہم اکشافات سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: محسن نقوی
حادثے کی تفصیلات
آج نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان بشارت اور بلال نے لگژری گاڑی تین گھنٹے کے لیے کرائے پر لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کے اغوا کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ملزمان کی کہانی
ملزمان کے بیان کے مطابق، وہ فلسطین یکجہتی ریلی سے واپس آ رہے تھے کہ گلشن اقبال مسکن چورنگی پر گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیمار بچوں کی جگہ سکول میں پڑھنے والا روبوٹ تیار کر لیا گیا
پولیس کی تحقیقات
پولیس حکام کے مطابق، ملزمان نے ساجد نامی شخص سے گاڑی رینٹ پر لی تھی۔ گاڑی میں 6 افراد سوار تھے، اور حادثے کے فوراً بعد 3 افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے۔ ملزم ڈرائیور بشارت نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی 3 گھنٹے کے لیے 8 ہزار روپے کرائے پر لی گئی تھی اور ریلی میں شرکت کے لیے استعمال کی گئی تھی۔
قانونی نتائج
پولیس کے مطابق، ملزم بشارت نے 2024 میں لرنر لائسنس بنایا تھا۔ گاڑی جلانے میں ملوث ملزمان میں ریسٹورنٹ کے ملازم اور ایک طالب علم شامل تھے۔ حادثے میں ملوث چھ ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔