پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی
اسلام آباد میں حیدر سعید کی ضمانت کی درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے سموگ کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ابھی تک ریکارڈ نہیں آیا، ریکارڈ منگوا لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپین اور پرتگال سمیت چار ممالک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 19 ویں صدی میں پہنچ گئے۔
وکلا کی گفتگو
وکیل تابش فاروق نے کہا کہ آج ریکارڈ منگوا لیں، ہم بحث کر لیتے ہیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ریکارڈ منگوا لیتے ہیں، اسے کل کے لیے رکھ لیتے ہیں۔ وکیل تابش فاروق نے کہا کہ کل میں نے راولپنڈی جانا ہے، تو اسے پرسو کے لیے رکھ لیں۔
عدالتی فیصلہ
عدالت نے حیدر سعید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔








