لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، پاکستانی بھی شامل ہونے کا انکشاف

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی کا حادثہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے، حادثے میں گیارہ نعشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں سے چار کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی گئی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ حادثے کے متعلق مزید معلومات کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2025 سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی

حادثے کی تفصیلات

ایکسپریس کے مطابق لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ 12 اپریل کو پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی لانچنگ کی تصدیق ہو گئی

نعشوں کی شناخت

حادثے کے مقام سے اب تک گیارہ نعشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار نعشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے۔

متاثرہ افراد کا تعلق

ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر، سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اور آصف علی ولد نذرمحمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ اس کے علاوہ دو نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پانچ نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...