وہاڑی: انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ جبکہ دونوں پائلٹ ایجیکٹ کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسپلن کی خلاف ورزی، فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیاگیا
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔
عینی شاہدین کی گواہی
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔