وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنےکی پیشکش لیکن پیپلزپارٹی نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

پیپلزپارٹی کا کینال منصوبہ ختم کرنے سے انکار
کراچی(آئی این پی ) دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی تاہم پی پی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli Aggression Against Pakistan via Imran Khan, Claims Defense Minister Khawaja Asif
وفاقی حکومت کی بیک ڈور رابطوں کی کوششیں
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بیک ڈور رابطوں میں وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا کہ کینال منصوبہ ایکنک ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں بنایا جائے گا نہ منظوری دی جائے گی۔ جس پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جواب دیا کہ (ن) لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں، وزیراعظم یا وفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی تو احتجاج جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا 24 دسمبر کو گورنر ہاوس میں مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
پیپلز پارٹی کا مؤقف
پیپلز پارٹی نے مؤقف میں کہا کہ ہم (ن) لیگ یا وفاقی حکومت پر کیسے بھروسہ کرلیں، ایوان صدر اجلاس کی منٹس غلط جاری کیے گئے۔ ایک وفاقی وزیر نے یہ منٹس لیک کیے، اور میڈیا کو وفاقی وزیر نے منٹس دے کر غلط فیڈنگ کی۔ ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور اہم وزراء کینال منصوبہ منظوری کی باتیں کر رہے ہیں، (ن) لیگ پیپلزپارٹی کو عوام اور اداروں سے لڑانے کا کام کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو کا احتجاج کا اعلان
ذرائع پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو 18 اپریل کو کینال منصوبے اور وفاقی حکومت کے خلاف تحریک اعلان کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں سکھر اور میرپور خاص میں احتجاج کیا جائے گا۔ وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں یا سی سی آئی اجلاس میں منصوبہ مسترد کیا جائے۔