52 ویں کامن کے ٹرینی افسران کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ

52 ویں کامن کے ٹرینی افسران کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 52 ویں کامن کے ٹرینی افسران نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز، فارن سروسز اور پاکستان پولیس سروس کے افسران وفد میں شامل تھے۔ وفد نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عام نظر آنے والی ‘مینا’ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے کیوں مشکل کا سبب بنی ہوئی ہے؟

پی ڈی ایم اے کی ورکنگ پر بریفنگ

ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے اور ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کے 1 ہیلی کاپٹر اور 2 طیاروں کے سالانہ کتنے اخراجات ہیں؟ تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں

پیشگی اقدامات اور چیلنجز کا سامنا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے متعلق پیشگی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی، سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام

ہیٹ ویو، بارش، فلڈ اور دیگر آفات کے بارے میں پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کی روک تھام پی ڈی ایم اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...