پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام 4روزہ امتحانات کا سلسلہ مکمل, کتنے امیدواروں نے حصہ لیا؟ جانیے.

امتحانات کا انعقاد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام 4 روزہ امتحانات کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔ جس میں پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ کا امتحان لیا گیا۔ پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ کے لیے 15 ہزار سے زائد امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہواوے (Huawei) ٹیکنالوجی انٹیگریشن ایوارڈ میں ڈی ڈبلیو پی کی کارکردگی نے دھوم مچا دی

امتحانات کی نگرانی

تحصیلدار اور نائب تحصیلدار منسٹریل کوٹہ کا فیز ٹو کا امتحان لیا گیا۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانات کے لیے کیے گئے انتظامات کو تفصیلاً چیک کیا۔ ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد اور دیگر ممبران نے پی. پی. ایس. سی میں جاری امتحانات کے مختلف سنٹرز کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گفتگو خیبرپختونخوا ہاؤس روانگی سے پہلے منظر عام پر آئی

نتائج کا اعلان

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے 4 محکموں کے تحریری اور حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ

تفصیلات

محکمہ زراعت میں سائنٹفک افیسر پلانٹ پیتھالوجی کی 11 اسامیوں کے لیے 51 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینیئر کی 125 اسامیوں کے لیے 451 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں اکاؤنٹس افیسر کی 16 اسامیوں پر کامیاب امیدواروں کی تعداد 16 تھی جبکہ ایک اسامی امیدوار کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہی۔

دیگر کامیاب امیدوار

بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں اسسٹنٹ ویب ڈیویلپر اینڈ مینجر کی اسامی پر ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا دفتر میں کیشیئر کی اسامی پر بھی ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ نیوکلیئر فزیشن کی اسامی پر ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

محکمہ خوراک میں مائیکرو بیالوجسٹ کی اسامیوں پر 3 امیدوار کامیاب ہوئے۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں اپٹومیٹرسٹ کی اسامیوں کے لیے 6 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ محکمہ ایریگیشن میں سب انجینیئر کی اسامیوں کے لیے 2 امیدوار کامیاب رہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...