اب گیا ہے تو یہ سمجھو کہ پلٹنا مشکل۔۔۔

ہجر کی رات کی مشکلات
ہجر کی شب کا کِسی اسم سے کٹنا مشکل
چاند پورا ہے، تو پھر دَرد کا گھٹنا مشکل
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی کے بیٹے نے اپنی جنس تبدیل کروا لی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
خوابوں کی لہریں
موجۂ خواب ہے وُہ، اُس کے ٹِھکانے معلوم
اب گیا ہے تو یہ سمجھو کہ پلٹنا مشکل
یہ بھی پڑھیں: گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی نظر میں کیوں اہم ہیں؟
جڑوں کی گہرائی
جن درختوں کی جَڑیں دِل میں اُتر جاتی ہیں
اُن کا آندھی کی دَرانتی سے بھی کٹنا مشکل
یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بڑے انکشافات کر دیئے
غم کی قوت
قوّتِ غم ہے جو اِس طرح سنبھالے ہے مُجھے
وَرنہ بِکھروں کِسی لمحے، تو سِمٹنا مشکل
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کیلئے بڑاعالمی اعزاز، سال 2027 ء کیلئے لاہور ”ای سی او“ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد
چہرے کی ملاقاتیں
اُس سے مِلتے ہوئے چہرے بھی بہت ہونے لگے
شہر کے شہر سے، اِک ساتھ نِمٹنا مشکل
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست شائع ہوئی، لاہور کا دوسرا مقام
فصل کے مسائل
اب کے بھی خوشوں پہ کُچھ نام تھے پہلے سے لِکّھے
اب کے بھی فصل کا دہقانوں میں بٹنا مشکل
کلام
کلام: پروین شاکر