حافظ آباد: زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق

حافظ آباد میں زہریلی مٹھائی کا واقعہ
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 مسیحی بچے جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سلمان علی آغا گردن کی تکلیف کے باعث پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کو پاکستان کو فالو کرنا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
حفاظتی اقدامات اور طبی امداد
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مسیحی بچوں نے مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھائی جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔ ہسپتال منتقل کرنے پر 3 بچے دم توڑ گئے جبکہ 5 متاثرہ بچوں کو بہتر علاج و معالجے کے لئے لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آباؤ اجداد کے ہمراہ 1947ء میں اِس ارض مقدس میں آ کر سجدہ ریز ہوئے، قربانیوں کی داستانیں نشان راہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں
متاثرہ بچوں کا پس منظر
قلعہ صاحب سنگھ کے رہائشی مسیحی افراد کے مطابق ان کے 8 بچے اپنے گھروں کے باہر کھیل رہے تھے، جہاں انہیں مبینہ طور پر کسی نے زہریلی مٹھائی کھلا دی۔ جب بچے گھروں کو واپس آئے تو ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
ہسپتال میں صورتحال
مسیحی افراد نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 بچے دم توڑ گئے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال تک ہیں۔