فچ نے پاکستان کا معاشی منظرنامہ منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دیدیا

پیسہ کی دنیا میں خوشخبری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام، سزائے موت کا مجرم 12 سال بعد بری
فچ کی نئی درجہ بندی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فچ نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دیدی، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کرکے بی مائنس کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی اطلاع پر کان نہ دھریں، جہاں جہاں ہیں 24 نومبر کو احتجاج کیلیے باہر نکلیں: علیمہ خان
طویل مدتی ریٹنگ میں بہتری
فچ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی، پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردی، پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاوس جلاو گھیراو کیس میں اہم پیشرفت، مزید 5 ملزمان بیگناہ قرار
معاشی حالت میں استحکام
پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق آوٹ لک کو منفی سے مستحکم کردیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اپ گریڈ پاکستان کے بجٹ خسارے کو کم کرنے، معاشی اصلاحات کے تسلسل پر بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔
آئی ایم ایف کے پروگرام کی کامیابی
پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بہتر ہوا، فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ توقع ہے جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے، مالی سال 2024 میں یہ خسارہ تقریباً 7 فیصد تھا۔