کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے: عمران خان

عمران خان کی ہدایت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رہنما ڈیل کے لیے مذاکرات اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمارا دوسرا گھر، بہت عزت اور پیار ملتا ہے: سکھ یاتری
وکلا کی ملاقات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے آج پانچ وکلا کی ملاقات ہوئی، ہماری دی گئی لسٹ کے مطابق صرف دو وکلا نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل میں شمولیت پر پی ٹی آئی لندن میں احتجاج کی وجوہات کیا ہیں؟
ملاقاتوں کی اہمیت
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی کے ساتھ ملاقات بہت ضروری ہے۔ آج بھی بانی کی فیملی کو ملاقات نہیں دی گئی، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں بس بہت ہوگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں ہفتے میں دو ملاقاتیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
عمران خان کے بیانات
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج چھ بیانات دیے ہیں۔ بانی نے کہا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں کہ وہ ڈیل کے لئے مذاکرات کرے۔ عمران خان نے کہا کہ 'میں نے اپنے لئے کسی کو مذاکرات کا نہیں کہا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
سیاسی مؤقف
ان کے مطابق، 'بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز پر کہا کہ جب تک سیاسی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوگی اس پر کوئی موقف نہیں دینگے'۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے جب تک علی امین گنڈا پور یا سیاسی لوگوں کی ملاقات نہیں ہوتی تب تک کوئی موقف نہیں دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو عجیب صورتحال کا سامنا ،بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے سیاسی اثرورسوخ پرسوال اٹھنے لگے
میڈیا پر بیان بازی کی پابندی
انہوں نے بتایا کہ 'بانی نے سخت ہدایات دی ہیں کہ آئندہ کوئی پارٹی لیڈر یا عہدیدار دوسرے پارٹی لیڈرز کے خلاف میڈیا پر بات نہیں کرے گا'۔ اس کے علاوہ، بانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مختصر ایجنڈے پر کام کریں، آئین اور جمہوریت کیلئے اپوزیشن کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بابائے قوم جانتے تھے کسی ریاست کو مذہب کے نام پر نہیں چلایاجا سکتا،انکی وفات کے بعد ملک میں وہ قانون اور نظریہ نہیں رہا جس پر وہ عمل کرنا چاہتے تھے
فیملی ملاقات کی پابندی
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے گھاس کھائی ہے ۔۔۔
پی ٹی آئی ترجمان کا بیان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیازی اللہ نیازی نے کہا کہ ہماری بھیجی گئی فہرست میں سے صرف بیرسٹر گوہر اور سلمان صفدر کی ملاقات کروائی گئی، اسلام ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیملی کی ایک ملاقات کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا کمیونٹی نے دوسرے ‘ہجڑا فیسٹیول’ کا اعلان کردیا
ملاقاتوں میں رکاوٹ
انہوں نے کہا کہ بطور فوکل پرسن میں نے 8 بار لسٹ اڈیالہ جیل کے حکام کو بھیجی مگر صرف 2 بار ملاقات کروائی گئی۔ ہائیکورٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ لارجر بینچ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India’s ₹25 Toilet Tax Sparks Outrage
عدلیہ کی آزادی
ان کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کی آزادی کے لئے ایک دھبا ہے کہ ان کے احکامات کی توہین کی جا رہی ہے۔ 26 ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی چھین لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
ملاقات کی منظوری کے اعتراضات
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ملاقات کرنے والوں کی لسٹ کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا کو اڈیالہ جیل کے باہر روکے رکھا گیا۔ ہمارے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور ترجمان کو کیوں نہیں جانے دیا گیا یہ بہت بڑا سوال ہے۔
خواتین کی ملاقاتیں
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے سوال ہے کہ جیل حکام نے آپ کے سامنے ملاقات کی یقین دہانی کروائی اور پھر خلاف ورزی کیوں۔ بلوچستان اور کے پی کے کے حالات پر خان صاحب کا موقف آ کر بتایا جس کے بعد مجھے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلاءکے کنونشن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔