پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی

گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی
لاہور (آئی این پی) پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: The Luckiest Woman Winning 500 Prizes in a Year Through Lottery
ہیٹ ویو الرٹ
پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور سمیت پنجاب بھر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔
موسمی حالات
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے تک موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بارش کے امکانات نہیں۔