سیاسی نظام میں آرمی چیف جیسا لیڈر ہونا چاہیے ،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کی اہم بات چیت

کراچی (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے آج جو نعرے لگائے، وہ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں۔ آرمی چیف بہت کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظر آئے، وہ جذباتی بھی تھے۔ وہ ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں۔ ہمارے سیاسی نظام میں ایسا لیڈر ہونا چاہیے۔ پاکستان میں کاپر نکل آیا ہے، دو ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے چالیس، پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں برفباری کے موسم کے لیے نئے ٹریفک قوانین متعارف

اچھی خبریں آئیں گی

ایکسپریس کے مطابق، نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مئی 2025ء بہت اہم ہے، اچھی خبریں آئیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اچھا کام کر رہے ہیں، پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اب پی ٹی آئی کہاں ہے؟ عالمی طور پر ریورسل ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن اپنی غیر معمولی کانگریس 19 نومبر منعقد کرے گی

عمران خان کا سیاسی وجود

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سب نے چھوڑ دیا۔ آرمی چیف، پاکستان کے رونالڈو ہیں، گول کر رہے ہیں، جس کا کریڈٹ سب لے رہے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کے پاس ایک بھی لیڈر ایسا نہیں جو ایسی بات کر سکتا ہو۔ فضل الرحمٰن سے احترام کا رشتہ ہے۔ پی ٹی آئی کا ٹرمپ کارڈ کہاں گیا؟ امریکہ سے اس کے لیے فنڈنگ کرنے والے بھی آج کنونشن میں موجود تھے کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ایک سپہ سالار ملک کو مشکلات سے نکال رہا ہے اور وہ وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی وفد کا جلد پاکستان آمد متوقع

مائنز اور منرل کا کام

مائنز اور منرل کا کام کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔ پی ٹی آئی والے امریکہ جا کر الیکشن لڑیں، یہاں تو نہیں لڑ سکتے اور نہ جیت سکتے ہیں۔

معاشی حالات کا تجزیہ

انہوں نے ترسیلات زر، آئی ایم ایف، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کی رکاوٹیں ڈالیں جو ختم ہوگئیں۔ سول نافرمانی کرنا تھی، چیف کو بدنام کرنا تھا، وہ سب گیا۔ 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن جیتایا گیا۔ میرا تجزیہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...