دورہ پاکستان ، کیا واقعی امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے عمران خان سے متعلق کوئی بات کی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

امریکی وفد اور پاکستان کے سیاسی معاملات

اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی اور تینوں ارکان نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بنانے والوں کے لیے خوشخبری، ٹائلز، سینٹری پر حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ آفر فیصل سنز نے متعارف کروا دی

مذاکرات اور بات چیت کی اہمیت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں مذاکرات کا مکمل حامی ہوں اور اس کے لئے سنجیدہ کوششیں بھی کی ہیں ، ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ ایوان میں وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے لیکن چند لوگ کارروائی میں خلل ڈالتے ہیں جو خود اپوزیشن والوں کے قابو میں بھی نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی استحکام، ملکی ترقی کیلئے بات چیت کو تیار ہیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی

اپوزیشن کی سیاست پر تنقید

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے، اپوزیشن نے امریکی کانگریس وفد کے دورہ پاکستان پر بھی سیاست کی جبکہ امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں کیا اور واضح کیا پاکستان کے سیاسی معاملات سے انکا کوئی تعلق نہیں۔

عوامی مسائل اور اسمبلی اجلاس

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں عوامی اہمیت اور ان کے مسائل پر سوال ہوتے ہیں، اپوزیشن کو ایوان چلانے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...