حسن علی نے بابراعظم سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر لی

حسن علی کی معافی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور پاکستانی کرکٹر اور کراچی کنگز کے وائس کپتان حسن علی نے مایہ ناز بلےباز بابر اعظم کی مداح سرائی کیلئے 'کنگ کرلے گا' کا بیان دینے پر معافی مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ طلب کرلی

میڈیا سے گفتگو

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایل کے اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے وائس کپتان حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے ‘کنگ کرلے گا’ والا بیان دے کر کوئی بڑی غلطی کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے ٹورنٹو جانے کے ٹکٹوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا

بابر اعظم کی حمایت

انہوں نے کہا کہ میں کیریئر اور عمر کے اس حصے پر ہوں کہ کوئی بھی چیز مجھے دکھ نہیں دیتی، بابر اعظم کو ہم نے کنگ بنایا ہوا ہے اور ہم لوگ ہی اس کے پیچھے ہیں۔ حسن علی نے مزید کہا کہ اگر میرے کہنے سے کچھ ہوتا ہے تو میں کہ دیتا ہوں کہ 'کنگ نہیں کرے گا' لیکن ماضی میں اور بھی بہت کچھ ہوچکا ہے، میں آپ کو دکھا سکتا ہوں کہ کس کس نے کیا کیا کہا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہمارا ہی پروڈکٹ ہے، اگر میں نے ‘کنگ کرلے گا’ والا بیان دے کر کوئی بہت بڑی غلطی کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن میرا مؤقف وہی ہے کہ بابر اعظم بہترین تھا، بہترین ہیں اور اس مشکل وقت سے بھی باہر نکل آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وانس بھارت کا دورہ کریں گے، کیامصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات جانیے

پی ایس ایل اور قومی ٹیم

پی ایس ایل میچز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ابھی ٹورنمنٹ کی شروعات ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بہترین ٹیم کیسے بن سکتے ہیں، اگر ہمیں مڈل آرڈر میں ایک اسپینر کی ضرورت پڑی تو ہم یقیناً محمد نبی کے بارے میں سوچیں گے۔

قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اگر پرفارمنس دیں گے تو کھیلیں گے، ابھی ہم جوان ہیں، ٹی ٹونٹی میچز میں بہترین باولر رہا ہوں، میں تو یہی سوچ کر پریکٹس کرتا ہوں کہ کم بیک کرنا ہے، باقی قومی ٹیم کی سلیکیشن کمیٹی پر ہے کہ وہ کیا سوچتی ہے۔

ڈریسنگ روم کی باتیں

یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران حسن علی نے بتایا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کپتان بابر اعظم کو ’کنگ‘ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم اسے بابر نہیں کنگ کہتے ہیں، کوئی بھی صورتحال ہوتی ہے تو ہم آپس میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یار کنگ کرلے گا'۔ حسن علی کے یہ ریمارکس خوب وائرل ہوئے تھے اور کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر اِس پر خوب میمز بنائی تھیں۔

Categories: PSLPSL News Update

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...