فواد خان کی بھارتی فلم کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

فواد خان کا نیا گانا "خدایا عشق" ریلیز
ممبئی (آئی این پی) اداکار فواد خان کی بھارتی فلم "عبیر گلال" میں وانی کپور کے ساتھ فلمایا گیا پہلا نغمہ "خدایا عشق" یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہرے ٹیکس معاہدوں کی متوازن تشریح کی جائے: سپریم کورٹ
گانے کی تفصیلات
فلم "عبیر گلال" کے گانے "خدایا عشق" کو ارجیت سنگھ اور شلپا راو نے گایا ہے، جب کہ اس کی مدھر موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی ہے۔ اس گانے کے دل کو چھولینے والے الفاظ معروف نغمہ نگار کمار نے لکھے ہیں۔ گانے کی عکس بندی برطانیہ میں ہوئی ہے، اور اس میں فواد خان اور وانی کپور کے درمیان رومانوی کیمسٹری نمایاں ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ فلم جذباتی اور جاندار اداکاری سے بھرپور ہوگی۔
فلم کی تاریخ اور کہانی
یاد رہے کہ یہ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کی کہانی ایسے دو اجنبیوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں قسمت نے ملادیا اور وہ غیر متوقع طور پر محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ فواد خان 9 سال بعد کسی بھارتی فلم میں نظر آئیں گے، جس پر جہاں انہیں انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملیں تو وہیں بھارتی اداکاروں نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔