اوورسیز کے لیے الگ عدالتوں کا قیام اور گرین چینل کی بحالی خوش آئند ہے:صدر پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس نوید انور

نیویارک میں پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس کی حمایت

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات پیکج دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خفیہ مقام پر حسن نصراللّٰہ کی تدفین، اسرائیلی حملوں کا خدشہ اور حزب اللّٰہ کی تردید

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا شکریہ

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں اور ان کے بچوں کے لیے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گرین چینل کی بحالی، میڈیکل اور پیشہ ورانہ تعلیم میں کوٹہ، اوورسیز کے لیے الگ عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے۔ ٹیکس میں چھوٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر قرار دینا درست سمت میں مثبت پیش رفت ہے۔ ان اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان آنے والے پاکستانیوں کو عملی طور پر یہ سہولیات مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی میں، کبھی تم کی آخری قسط: سرحد پار سے ہماری محبت فہد اور ہانیہ تک پہنچنے کی داستان

سابق وزیراعظم کی وراثت

پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے گرین چینل شروع کیا تھا، بیرون ملک پاکستانیوں نے اسے سراہا تھا۔ امید ہے گرین چینل کا معیار وہی ہوگا جو نواز شریف دور میں تھا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی گفتگو سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ایک نئی امید اور اعتماد ملا ہے۔

ترسیلات میں اضافہ

تاریخ کی سب سے زیادہ ترسیلات بھجوانے کے موقع پر مراعاتی پیکج کا اعلان بیرون ملک پاکستانیوں کے حوصلے اور اعتماد مزید بڑھائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...