قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے وفد کی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ سے ملاقات

ملاقات کا جائزہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے وفد نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر رمضان بٹ سے ملاقات کی اور انہیں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیرم کی عالمی چیمپیئن کاظمہ: “جیت کے بعد باتیں کرنے والے مبارکباد دے رہے ہیں”
وفد کی توقعات
وفد نے اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ انجینئر رمضان بٹ کی قیادت میں لیسکو صنعتی اداروں کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔ وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو صنعتکاروں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
لیسکو کی کوششیں
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر رمضان بٹ نے وفد کو لیسکو کی جانب سے صنعتی شعبے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ لیسکو صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
انجینئر رمضان بٹ نے بتایا کہ لیسکو افسران نے دن رات محنت کرکے اووربلنگ کا مکمل خاتمہ کردیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ لیسکو کے تمام ایس ایز، ایکسینئز اور ایس ڈی اوز روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔
شکریہ ادا
وفد نے صنعتی شعبے کے لیے قابل قدر اقدامات کرنے پر چیف ایگزیکٹو انجینئر رمضان بٹ کا شکریہ ادا کیا۔