اختر مینگل نے لکپاس دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

دھرنے کا اختتام
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی این پی نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار اور زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
سردار اختر مینگل کا بیان
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم نے دھرنا ختم کیا لیکن تحریک جاری رہے گی۔ آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں خاتون سے تعلقات کے الزام پر نوجوان کو رسی باندھ کر پانی میں پھینک دیا گیا پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف
عوامی احتجاج کا آغاز
انہوں نے کہا کہ بی این پی اب اپنے جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار، قلات، سوراب میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں تربت، مکران اور گوادر کے علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نےریکوری کا عمل تیز کردیا ، ایک روز میں 288نادہندگان سے کتنی رقم وصول کر لی ؟ جانیے
مہم کے تیسرے مرحلے کی تفصیلات
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مہم کے تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔
سابق چیئرمین سینیٹ کا شکریہ
دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابط کیا اور دھرنا ختم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کو پرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے۔