یرسٹر محمد علی سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی میں ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر اب تک کی پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا
ملاقات کی تفصیلات
بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات نہ بننے کی وجوہات بتائیں۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھک ضروری ہے۔ ملاقات میں بیرسٹر سیف پر سوشل میڈیا میں پارٹی رہنماوں کے اعتراضات بھی زیر بحث آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا سے آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان
عمران خان کا اعتماد
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف پر اعتماد کا اظہار کیا اور انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، سیف اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں دہشت گردی اور افغانستان کے ساتھ بات چیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے امن و امان کے حوالے سے افغانستان سے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا۔
پچھلی ملاقات
واضح رہے کہ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کی بانی پی ٹی آئی سے چند روز قبل بھی ملاقات ہوئی تھی۔