دبئی میں 1 کروڑ 19 لاکھ روپے میں دنیا کا مہنگا ترین کاک ٹیل فروخت، اس کو کیسے تیار کیا گیا؟

دنیا کا مہنگا ترین کاک ٹیل
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی کے فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ "نہاتے" میں ایک کاک ٹیل نے دنیا کا مہنگا ترین مشروب بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، جو تقریباً ایک لاکھ 56 ہزار درہم (تقریباً ایک کروڑ 19 لاکھ روپے) میں فروخت ہوا۔ یہ کاک ٹیل دبئی کی معروف ماڈل اور کاروباری شخصیت ڈیانا احدپور نے ایک نیلامی کے دوران خریدا، جہاں اس کی ابتدائی قیمت 60 ہزار درہم مقرر کی گئی تھی، مگر بولی کے دوران یہ قیمت دوگنی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میری درخواست ہے ہمارا ترمیمی بل مولانا فضل الرحمان خود پیش کریں، بلاول بھٹو
خاص تیاری اور منفرد پیش کش
ریسٹورنٹ کے بیوریج ڈائریکٹر آندرے بولشاکوف کے مطابق اس کاک ٹیل کو دنیا کا پرتعیش ترین مشروب بنانے کے لیے خاص تیاری کی گئی تھی۔ اسے ایک منفرد کرسٹل گلاس میں پیش کیا گیا جو 1937 میں بنایا گیا تھا اور اب تک میوزیم میں رکھا گی تھا۔ اس گلاس کو خریدار کو بطور تحفہ بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے بعد نواز شریف کی امریکی روانگی متوقع
نایاب اجزاء کا استعمال
خلیج ٹائمز کے مطابق مشروب میں نایاب اجزاء استعمال کیے گئے جن میں 1950 کی دہائی کا "کینا لیلے" شامل تھا، جو کبھی جیمز بانڈ 007 کے لیے بنائے گئے ایک کاک ٹیل میں بھی شامل رہا ہے۔ اس کے علاوہ 1930 کی دہائی کا انگوسٹورا بٹرز اور خصوصی ایڈیشن ٹکیلا استعمال کی گئی جو صرف 500 ملی لیٹر کی مقدار میں تیار کی گئی تھی۔ کاک ٹیل کو دنیا کے مشہور بارٹینڈر سالواتور "دی ماسٹرو" کالابریزے نے تیار کیا جنہوں نے کئی بین الاقوامی مشہور شخصیات کے لیے بھی مشروبات بنائے ہیں۔
مہنگا ترین نان الکوحل مشروب
اسی دوران دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین نان الکوحل مشروب (موک ٹیل) بھی متعارف کروایا گیا جس کی قیمت 12 ہزار 99 درہم رکھی گئی ہے۔ یہ مشروب بارسیلو ہوٹل الجداف کے جیمی ڈکس ریسٹورنٹ میں پیش کیا گیا جو خالص چاندی کے گلاس میں سرو کیا جاتا ہے اور اسے پینے والے کو تحفے میں دیا جاتا ہے۔ یہ پُرتعیش مشروب کرین بیری، پودینہ، انار کا رس، سمندری نمک، اور 24 قیراط سونے کے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے، اور اس کے ساتھ سونے سے مزین دو سٹارٹرز بھی پیش کیے جاتے ہیں۔