ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی کا 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی کا شہر میں ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے اہم اقدام، شہر قائد میں ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی نے 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دفتر کے سامنے وسیع لان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے سیمنٹ کی وکٹ بنوا دی، روز ان کے ساتھ کھیلتا، دو تین دنوں سے بھی بچے آ کر یہاں کھیلنے لگے۔
ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید، اسلامی دنیا کیلئے فیصلہ کن موڑ آ گیا: ایرانی صدر
اہم فیصلہ اور اس کی منظوری
حکام کے مطابق فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا، سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی قرارداد آئندہ سٹی کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی، کراچی سٹی کونسل سے باضابطہ منظوری کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا۔
شہریوں سے اپیل
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔








