ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی کا 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی کا شہر میں ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے اہم اقدام، شہر قائد میں ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی نے 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج
ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نومبر کے مہینے میں ہی عمران خان باہر ہوگا
اہم فیصلہ اور اس کی منظوری
حکام کے مطابق فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا، سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی قرارداد آئندہ سٹی کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی، کراچی سٹی کونسل سے باضابطہ منظوری کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا۔
شہریوں سے اپیل
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔