پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15سال بعد بحال
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ مشاورت
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد بحال ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: طاقت کے بل بوتے پر نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، بحرانوں کا حل سیاسی بات چیت سےممکن ہے: لیاقت بلوچ
مشاورتی اجلاس کی تفصیلات
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا۔ اس مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی
پاکستان کی خارجہ سیکرٹری کا دورہ
پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔
آنے والا دورہ بنگلہ دیش
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورہ بنگلہ دیش متوقع ہے۔








