پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15سال بعد بحال

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ مشاورت
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد بحال ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر صفدر محمود سے کہا گیا کہ سٹوڈنٹس میگزین / خبرنامہ کے اجراء کے لیے کام کریں، وہ جلد ہی اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے پاکستان یوتھ موومنٹ چھوڑ گئے۔
مشاورتی اجلاس کی تفصیلات
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا۔ اس مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان
پاکستان کی خارجہ سیکرٹری کا دورہ
پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔
آنے والا دورہ بنگلہ دیش
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورہ بنگلہ دیش متوقع ہے۔