5 سالہ بچی کی لاش برآمد، جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف
5 سالہ بچی کی لاش ملنے کی خبر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں 5 سالہ بچی کی ندی سے لاش برآمد ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ میری اور باس کی کمپنی میں خوش رہتی تھی، ذو معنی فقروں سے خوب لطف اندوز ہوتی، ہمارے ساتھ کیلاش وادی جانے کو تیار تھی کہ باس نہ مانے
پوسٹ مارٹم کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد ندی سے 5 سالہ سویرا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق 5 سالہ سویرا کی شناخت اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد کی گئی تھی۔
ڈاکٹر سمیعہ طارق نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ مبینہ طور پر بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سے مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 140 سے زائد رہنماوں کی حفاظتی اور راہداری ضمانت منظور
احتجاجی مظاہرہ
دوسری جانب لیاقت آباد بی ایریا سے ملنے والی کمسن بچی کی لاش کے ہمراہ ورثا نے ابوالحسن اصفہانی روڈ گلزار ہجری کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اہلخانہ کے دعویٰ
سچل سکندر گوٹھ کی رہائشی متوفیہ سویرا کے اہلخانہ کی جانب سے یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بچی کے جسمانی اعضا غائب پائے گئے جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ایک عورت کو لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔








