کانگو میں کشتی کو ہولناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

ہولناک کشتی حادثہ
کنشاسا(ڈیلی پاکستان آن لائن) کانگو میں کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے، خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کے بعد کشتی ڈوب گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو دفاعی میدان میں ایک اور بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری روک دی
حادثے کی تفصیلات
کانگو میں ایک کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا جہاں آتشزدگی کے بعد کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کو اکٹھا کرنا ہے تو بانی کو رہائی دی جائے، مشتاق غنی
بچاؤ کی کوششیں
کشتی میں باقی 100 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشتی میں ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کشتی الٹ گئی۔
لاپتا افراد
اب تک 200 افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ حادثہ کانگو کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا۔