لاہور: غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف تاجر برادری کی ہڑتال

ہڑتال کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ ختم ہونے جا رہا ، گھس بیٹھیوں کی سیاست اپنے آخری دموں پر ہے: مریم نواز
مارکیٹوں کا بند رہنا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف لاہور کی ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی مارکیٹیں بند رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی، امریکی حملے قابل مذمت قرار
بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ
بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ انتظامیہ نے مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال
اس کے علاوہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جائے گی۔