ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

بہاولپور میں پاکستانیوں کی لاشیں پہنچیں
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں قتل کئے جانیوالے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں دہشتگردی کی حالت انتہائی خطرناک، حکومت کی بے حسی پر اے این پی کا احتجاج!
لاشوں کی ترسیل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خصوصی طیارے کے ذریعے لاشوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ایران میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
جاں بحق افراد کا تعلق
جاں بحق 5 افراد کا تعلق بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک فرد کا تعلق مسافر خانہ سے ہے۔ احمد پور شرقیہ کے 2 مقتولین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی گرینڈ ڈائیلاگ چاہتی ہے تو سپیکر کی آفر قبول کرے: طلال چودھری
ایرانی وزیر خارجہ کا اظہار تعزیت
ایرانی وزیرخارجہ نے 8 پاکستانیوں کے قتل پر اظہار تعزیت کیا۔ عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پاکستانیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔
واقعہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ ایرانی شہر سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا。