ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے ہوگئی

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ افتخار میموریل ٹینس میں اعصام/مزمل، عقیل/شعیب کو اپ سیٹ شکست، مہک خواتین سنگلز سے باہر
فی تولہ سونے کی نئی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات؛ سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کردیا
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی:190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے 3329 ڈالر فی اونس ہے۔
پچھلے روز کی تبدیلی
واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔