ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے ہوگئی

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم، صدرمملکت آج دستخط کریں گے
فی تولہ سونے کی نئی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: رہائشی عمارت کے الگ الگ کمروں سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد، ہنگامہ برپا
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم شاباش۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آسٹریلیا کے خلاف 28 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح پر مبارکباد
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے 3329 ڈالر فی اونس ہے۔
پچھلے روز کی تبدیلی
واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔