عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور فیملی ممبران کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی حراست
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے نئی پالیسی جاری، شرائط مزید سخت کردی گئیں
حراست میں لیے گئے رہنما
راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین خان اور قاسم نیازی کو تحویل میں لیا، جب کہ صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل کو بھی حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز تہران پہنچ گئے
مزید رہنماؤں کی حراست
پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر صورتحال
واضح رہے کہ تمام رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم پولیس نے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی اور بعدازاں، تمام رہنما ایک زیر تعمیر پلازے میں چلے گئے تھے۔