20 اپریل تک کہاں کہاں آندھی اور بارش کے امکانات ہیں؟ جانیے

پنجاب میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 20 اپریل تک پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ گزشتہ روز آندھی و طوفان کے باعث 9 شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے لیہ اور کوٹ ادو میں 2 اموات ہوئیں۔ طوفان کے باعث 2 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ آسمانی بجلی گرنے سے لیہ میں ایگ گائے بھی ہلاک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: فصل سرما کا آغاز: جرمنی میں اوورسیز پاکستانیوں کی پارٹی اور دوستانہ بیڈمنٹن میچ
حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوش سے کام لینے کا نتیجہ یہ نکلا کہ لاکھوں مسلمان علماء اور سیاسی کارکن انگریز فوج کے ظلم و ستم کا نشانہ بن گئے، پھانسیاں دی گئیں
کنٹرول روم کی نگرانی
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔
احتیاطی تدابیر
شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ گزشتہ سال ماہ اپریل میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں بوسیدہ عمارتوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔