پنجاب سے بے پناہ محبت ہے، جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے رویا کرتی تھی: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا الحمراء آرٹس کونسل میں خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار خیال
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجابی بولنے اور کہلانے پر ہر ایک کو فخر ہونا چاہیے۔ پنجاب کے لوگ، عوام سب ہمارے اپنے ہیں۔ پنجاب کی مٹی، لوگوں، میوزک، روایات، ثقافت ہر چیز سے بے پناہ پیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہی کریں جو کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کیلیے اپنے گھر سے دور رہیں، اس روئیے کے باعث آپ ندامت سے دامن چھڑا لینے میں کامیاب ہو جائیں گے.
پنجاب دیہاڑ تقریب کا انعقاد
الحمراء آرٹس کونسل میں ”پنجاب دیہاڑ“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان سے محبت ہے، محب وطن پاکستانی ہوں۔ جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یادکر کے رویا کرتی تھی۔ نوجوان انگریزی ضرور سیکھیں مگر پنجابی فخر کے ساتھ بولنی چاہیے۔ پنجاب اور پنجابی ہماری پہچان ہے، اسے بھول نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ جنرل کو پنجاب اوورسیز پاکستانیزکمیشن ایکٹ2021کی متنازع شقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت
فن اور ثقافت کا مقام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ساری زبانیں اور موسیقی اچھی ہے مگر ”ٹور پنجابن دی“ کا کوئی جواب نہیں۔ پنجاب کے بھنگڑے کا کوئی میوزک اور رقص مقابلہ نہیں کرسکتا۔ پاکستان خوبصورت ملک اور پنجاب خوبصورت ترین صوبہ ہے۔ ترکیہ کے عوام اور صدر سب لوگ اپنے کلچر پر فخر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا، کبھی پائیدار امن نہیں پا سکتا:وزیر اعلیٰ مریم نواز
تقریب کے خوشگوار لمحے
تقریب میں خوبصورت پرفارمنس دیکھ کر حیران رہ گئی، ننھی بچیوں نے ڈھول بجا کر حیران کردیا۔ پنجاب ثقافت دیہاڑ کی شاندار تقریب پر وزیراطلاعات عظمی زاہدبخاری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ حامد رانا، فردوس جمال، ریشم سمیت سب کو دیکھ کر ایسے نہیں لگ رہا کہ پہلی مرتبہ مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزم ہلاک
ترقی کی نوید
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف کی قیادت میں سالوں کا جمود ٹوٹ گیا، ترقی شروع ہوئی۔ اب اکانومی ڈوبنے کی آواز نہیں آتی بلکہ بجلی کے نرخ اور مہنگائی کم ہونے کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ ہر وقت کہا جاتا تھا پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، اکانومی ختم ہو جائے گی۔ لیکن آج مہنگائی میں کمی اور ترقی کی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور انویسٹر پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کا سب سے تیزی سے بننے والا پراجیکٹ ‘بحریہ سکائے’ کتنے فلورز بن گئے؟ حیرت انگیز رفتار، انتہائی قلیل وقت میں.
عوام کی فلاح و بہبود
آج ہم جو عوام پر خرچ کر رہے ہیں، یہ پیسہ ہر حکومت کے پاس تھا، مگر عوام پر خرچ نہیں کیا گیا۔ وسائل وہی ہیں، بہت زیادہ نہیں بڑھے مگر محب وطن حکومت کی وجہ سے حالات بدل گئے۔ پنجاب کے لوگوں کے علاج، تعلیم، روزگار اور سہولتوں کیلئے سوچتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو ایمرجنسی میں کویت چھوڑنا پڑا، لوگ براستہ سڑک نکلے، مصیبتیں جھیلتے ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرکے وطن پہنچے تو ان کی خوشحالی کو نظر لگ چکی تھی۔
پنجابی زبان کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پھر کہتی ہوں کہ بچوں کو اپنی زبان سے متعارف کرائیں اور پنجابی بولنے پر فخر کریں۔ لوگ جب بیٹی، بہن یا دھی رانی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں تو فخر محسوس ہوتا ہے۔ دعا ہے کہ ہمارا ملک ہر آنے والے دن میں آگے بڑھے اور ترقی کریں، اقوام عالم میں اپنا مقام بنائے۔
پنجاب اور اس کے لوگوں کی خوشحالی
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پنجاب اور اہل پنجاب کو ہمیشہ ہنسا مسکراتا رکھے۔








