یکطرفہ اور بالادستی کو عوامی تائید حاصل نہیں ہوتی ، چینی صدر

شی جن پھنگ کا بیان
نوم پنہ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ یکطرفہ اقدامات اور تسلط پسندی کو عوام کی تائید حاصل نہیں ہوتی جبکہ تجارتی جنگیں کثیر الجہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاکر عالمی اقتصادی نظام کو متاثر کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کل کے بیان پر شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال کیا:طلال چودھری
ملاقات کی تفصیلات
شی نے یہ بات آج کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے صدر اور سینیٹ کے صدر سمدیچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات میں کہی۔
عالمی تعاون کی ضرورت
انہوں نے تمام ممالک سے درخواست کی کہ وہ متحد ہو کر قومی سلامتی اور ترقی کی باگ دوڑ اپنے ہاتھ میں رکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھے گا۔