بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش پر سانپ چھوڑ دیا

قتل کا ناقابل یقین واقعہ

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خاتون اور اس کے آشنا نے مل کر خاتون کے شوہر کو قتل کیا اور پھر جرم کو سانپ کے ڈسنے کا واقعہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: کسی اور خاتون کے ساتھ نا جائز تعلقات، دلہن کے اہلخانہ نے دولہے کو یرغمال بنالیا

واقعہ کی تفصیلات

این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 25 سالہ امِت ہفتہ کی رات کام سے واپس آ کر کھانا کھا کر سو گیا۔ اس کی بیوی روِیتا نے اپنے آشنا امر دیپ کے ساتھ مل کر امِت کو سوتے میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

بعد ازاں انہوں نے ایک زندہ سانپ امِت کی لاش کے پاس چھوڑ دیا تاکہ لگے کہ موت سانپ کے ڈسنے سے ہوئی ہے۔ سانپ بار بار لاش کو ڈستا رہا اور یہ منظر ویڈیو میں بھی دیکھا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ سانپ نے امیت کی لاش کو 10 بار ڈسا۔

گاؤں والوں کا رد عمل

جب گاؤں والوں کو واقعے کی اطلاع ملی تو وہ جمع ہو گئے اور سانپ کو پکڑ لیا گیا۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ امِت کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی، جس پر پولیس نے روِیتا اور امر دیپ کو گرفتار کر لیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...