محکمہ تعلیم (پیکٹا) کی 4 روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ ختم، بین الاقوامی ماہرین تعلیم کی شرکت، گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن پر ٹریننگ دی۔

ورکشاپ کا اختتام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم (پیکٹا) کی گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کے موضوع پر جاری انٹرنیشنل لیول کی 4 روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ میں شرکاء کو نصاب سازی سمیت دیگر متعلقہ امور پر بین الاقوامی ماہرین تعلیم کی جانب سے ٹریننگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر
اختتامی تقریب سے گفتگو
اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پیکٹا ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، پارلیمانی سیکریٹری نوشین عدنان، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نظیر وٹو و دیگر نے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو گلوبلائزیشن جیسے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان حالات میں گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کو فروغ دینا اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قاہرہ اور لندن کے عجائب گھروں میں مقبرے سے نکلنے والے نوادرات موجود ہیں جو اتنی بڑی تعدادمیں ہیں کہ اپنا ایک علیٰحدہ عجائب گھر بن سکتا ہے.
تعلیمی ماہرین کا شکریہ
رانا سکندر حیات اور ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے جنوبی کوریا، آسٹریلیا، فلپائن اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے تعلیمی ماہرین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت تعلیمی اصلاحات کے لیے تعلیم میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور کم وسائل رکھنے والے طلباء کے لیے وظائف جیسے جاری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی ماہرین کی شرکت
ورکشاپ میں بین الاقوامی ماہرین جونگمن اوم (ڈپٹی ہیڈ، IGCED, APCEIU) پروفیسر کیون کیسٹر (سیئول نیشنل یونیورسٹی)، ڈاکٹر ایسٹر کیئر (یونیورسٹی آف میلبورن) اور لیا ایسپالارڈو شامل تھے جنہوں نے شرکاء کو تدریسی سرگرمیاں مؤثر طریقے سے ادا کرنے کے ضمن میں عملی مہارات فراہم کیں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے شرکاء میں اسناد اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم میں یادگاری تحائف بھی تقسیم کیے۔