پاکستان کا سب سے طویل پلیٹ فارم روہڑی اسٹیشن جبکہ دنیا کا سب سے لمبا پلیٹ فارم بھارتی شہر گورکھ پور کا ہے جسکی لمبائی روہڑی سے دو گنا زیادہ ہے۔
مصنف
محمد سعید جاوید
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے شہر میں ‘موت کا جال’ کہلانے والے انسانی سمگلنگ کے کاروبار کی گہرائی اور وسعت کتنی ہے؟
قسط
101
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی
بڑے اسٹیشن کا پلیٹ فارم
اسٹیشن کے بارے میں ابتدائی اور عمومی معلومات دینے کے بعد اب اس کے سب سے مصروف اور بارونق حصے یعنی پلیٹ فارم پر چلتے ہیں جس کے بغیر کسی اسٹیشن کا تصور ہی نا ممکن ہے۔ تکنیکی زبان میں تو کنکریٹ کا بنا ہوا یہ ایک لمبا چوڑا چبوترہ ہوتا ہے جس کی بلندی ڈبے کے دروازے کی دہلیز کے متوازی اور ہموار ہوتی ہے۔
مسافر بغیر کوئی سیڑھیاں چڑھے سیدھا ڈبے کے اندر داخل ہو جاتا ہے۔ یہ عام طور پر اتنا طویل ہوتا ہے کہ انجن سمیت کم از کم بیس بوگیوں والی گاڑی وہاں ٹھہر جائے تب بھی کچھ جگہ بچ جاتی ہے۔ پاکستان کا سب سے طویل پلیٹ فارم روہڑی اسٹیشن ہے، جب کہ دنیا کا سب سے لمبا پلیٹ فارم ہندوستان کے شہر گورکھ پور کا ہے جس کی لمبائی روہڑی سے کوئی دو گنا سے بھی زیادہ یعنی تقریباً 1200 میٹر (4000 فٹ) ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج ملک میں فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوگیا
پلیٹ فارم کی خصوصیات
پلیٹ فارم کی چوڑائی کا کوئی خاص معیار نہیں ہے۔ جگہ، سہولتوں اور مسافروں کی تعداد اور آمد و رفت کے مطابق اس کی چوڑائی رکھی جاتی ہے۔ لوگ یہاں بنچوں پر یا فرش پر بیٹھ کر گاڑیوں کا انتظار کرتے ہیں اور وہاں قائم اسٹالوں سے ان کو وقتی ضرورت کی ہر شے مل جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا گلگت بلتستان میں دریا میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
خوشگوار ماحول
بڑے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم پر تو ہر وقت جشن کا سا سماں ہوتا ہے۔ یہ اسٹیشن کا ایک بہت ہی ثقافتی اور کاروباری مقام ہوتا ہے۔ جہاں گاڑی کے پہنچتے ہی کچھ دیر کے لیے تو خوب ہلچل مچتی ہے۔ تب مسافروں کی ہا ہا کار کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم پر موجود کھانے اور دیگر سامان فروخت کرنے والے زور زور سے اپنے برتن کھڑکھڑاتے ہیں اور اپنے کھانوں کی تشہیر کے لیے خوب شور مچاتے اور مسافروں کو اپنے اسٹال کی طرف آنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، سیٹلائٹ تصاویر میں تباہی کے واضح ثبوت
چائے کا خاص مقام
کھانے پینے کے ان سجے سنورے اسٹالوں میں سب سے زیادہ مانگ چائے کی ہوتی ہے۔ تو کیوں نہ ہم بھی یہاں کھڑے ہو کر ایک کپ چائے کا پی لیں۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے والا پورا عملہ تاحیات نااہل
چائے کی طلب
چائے گرم اے گدلے پانی کے دھلتے اسٹیشن پر کس کو گرما گرم سی چائے کا پیالہ ڈھونڈھ رہا ہے۔ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے طویل اور تھکا دینے والے سفر کے بعد جب گاڑی کسی بڑے اسٹیشن پر کچھ لمبے وقفے کے لیے رکتی ہے تو مسافروں کو سب سے زیادہ طلب چائے کی ہوتی ہے جو یہاں با آسانی اور کثرت سے مل جاتی ہے۔
چائے کے لوازمات یعنی بسکٹ، سموسے اور گرمہ گرم پکوڑے بھی ساتھ ہی موجود ہوتے ہیں اس لیے ان سے بھی بچ کر نہیں نکلا جا سکتا۔ پلیٹ فارم پر چائے ہی ایک ایسا مشروب ہے جسے آپ بے دھڑک پی سکتے ہیں شرط یہ کہ اس میں اصلی دودھ ڈالا گیا ہو۔
پرانی روایات
پرانے وقتوں میں یہ چائے مٹی کے برتنوں میں دی جاتی تھی۔ اب تو ڈسپوز ایبل کپ آ گئے ہیں جس میں لوگ ڈبوں میں بیٹھے چائے کے منتظراہل خانہ کو بھی بھاپ چھوڑتی چائے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتے ہیں۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








