لڑکی نے بوائے فرینڈ سے مشکوک میسجز بارے پوچھا تو آگے سے ایسا خوفناک رد عمل ملا کہ معذور ہو کر رہ گئی

واقعہ کی تفصیلات

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) گریٹر مانچسٹر کے علاقے سیل سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ ہیری بولٹن نے اپنی 30 سالہ گرل فرینڈ کو اس وقت بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب اُس نے موبائل پر موجود مشکوک پیغامات کے بارے میں سوال کیا۔ چار سال سے رشتے میں رہنے والے اس جوڑے کے درمیان 17 دسمبر 2022 کو جھگڑا اس وقت ہوا جب لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے فون پر موجود پیغامات دیکھ کر بے وفائی کا شک ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آج اجلاس، شرح سود میں 2 فیصد تک کمی متوقع

تشدد کا واقعہ

دی مرر کے مطابق لڑکی نے اس کے سامنے سکون سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن بولٹن نے اُس پر اچانک حملہ کر دیا اور چھ مرتبہ سر پر مکے مارے، جن میں ایک شدید ضرب اُس کے سر کے پچھلے حصے پر لگی۔ اس حملے کے نتیجے میں خاتون کو جان لیوا فالج کا دورہ پڑا جس سے وہ بولنے، چلنے اور روزمرہ کے معمولات انجام دینے سے قاصر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سے روزانہ کی بنیاد پر گیمز کی رپورٹس لی جارہی ہیں، خضرافضال چودھری

متاثرہ کی حالت

اس خوفناک واقعے کے بعد متاثرہ خاتون اپنی نوکری، گاڑی اور خود مختار زندگی سے محروم ہو گئی اور اب اپنی والدہ کی دیکھ بھال میں زندگی گزار رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی شریان کو نقصان پہنچا جس سے دو مرتبہ فالج آیا۔ وہ اب چلنے کے لیے لاٹھی استعمال کرتی ہے، اس کے بازو کی حرکت شدید متاثر ہے، اور وہ مستقل ادویات کی محتاج ہے تاکہ دوروں سے بچا جا سکے۔

عدالتی کارروائی

عدالت نے جرم تسلیم کرنے والے ہیری بولٹن کو تین سال قید کی سزا سنائی۔ متاثرہ کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ اُن کی بیٹی زندہ تو ہے، لیکن اُس کی زندگی ہیری نے چھین لی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...