سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز تہران پہنچ گئے

سعودی وزیر دفاع کا ایران دورہ
تہران (آئی این پی) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قاہرہ میں آخری دن گزار کے مجھے فرعونوں کے اصلی مسکن “الأقصر” جانا تھا، بڑے فرعونوں کے اصل مقبروں میں جا کر تاریخ کے اوارق کھنگالنے تھے۔
استقبال اور ملاقاتیں
تہران پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے انکا استقبال کیا۔ ایران کے سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتوں میں خطے کے امن و استحکام، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پچھلا دورہ
گزشتہ سال سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے بھی میجر جنرل باقری کی دعوت پر تہران کا دورہ کیا تھا۔