امتحانی نظام کی خلاف ورزی کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ،گاڑی میں بیٹھ کر پیپر حل کرنے والا امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ تعلیم میں دھوکہ دہی کا انکشاف
لاہور (آئی این پی) گورنمنٹ ہائی سکول علی رضا آباد میں امتحانی نظام کی خلاف ورزی کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا، طالب علم کو نہم جماعت کا فزکس کا پرچہ گاڑی میں بیٹھ کر حل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا
وزیر تعلیم کا چھاپہ
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اچانک گورنمنٹ ہائی سکول علی رضا آباد پر چھاپہ مارا جہاں طالب علم سید محمد ابوبکر ہاشمی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پرچہ حل کر رہا تھا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات زاہد میاں بھی وزیر تعلیم کے ہمراہ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خط لکھنے والے 6 ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات
ملازمین کی معطلی
کنٹرولر زاہد میاں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ طالب علم اپنے تمام پرچے گاڑی میں بیٹھ کر ہی حل کرتا رہا ہے۔ واقعے کے بعد ہیڈ ماسٹر محمد شاہد بیگ، سپرنٹنڈنٹ عبدالحفیظ سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دو نگرانوں کو بھی معطلی کی زد میں لایا گیا ہے۔
انکوائری کا آغاز
تمام ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ دریں اثنا، طالب علم سید محمد ابوبکر ہاشمی کے خلاف یو ایم سی بنا دیا گیا ہے جس کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔