کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری

آٹے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو کمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم کے معاملےپر پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو ایک موقع دیا جائے گا، زرتاج گل
ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد اب قیمت 66 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد 70 روپے کلو کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آکاش پٹیل: ٹرمپ کے “وفادار” بھارتی نژاد وکیل جن کی ایف بی آئی کے سربراہ کے طور پر نامزدگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں
فائن آٹے کی قیمتیں
ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 78 روپے کلو مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے کلو ہوگئی۔
چکی کا آٹا
اس کے علاوہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے کمی کے بعد 90 روپے کلو میں ملے گا۔