سوزوکی نے آلٹو کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا، قیمت کتنی ہے؟ جانئے

نیا سوزوکی آلٹو ماڈل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سوزوکی موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’آلٹو‘ کا نیا ماڈل جدید فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں اتار دیا ہے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی میں شاندار فیچرز اور کچھ ڈیزائنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں رواں سال قتل و اقدام قتل کے واقعات کاڈیٹا جاری ،تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں
قیمتوں میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) نے فروری 2025 میں اپنی مقبول گاڑی سوزوکی آلٹو کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا تھا۔ اس اچانک اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ "آلٹو VXR ماڈل میں نئی خصوصیات جیسے ABS بریکس اور پاور ونڈوز شامل کی جا رہی ہیں، جبکہ دیگر اضافوں میں سیٹ بیلٹس، ISOFix چائلڈ سیٹ اینکرز اور سیٹ بیلٹ الارم بھی شامل ہیں۔" اب یہ نئے جدید فیچرز کے ساتھ یہ گاڑی مارکیٹ میں آ گئی ہے اور صارفین کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلٰی نے کسان کارڈ کی تعداد بڑھادی، فی ٹریکٹر کتنی سبسڈی دی جائے گی ؟ وزیر زراعت نے بتا دیا
سوزوکی آلٹو میں نئی خصوصیات
سوزوکی آلٹو میں شامل کی گئی نئی خصوصیات:
- پچھلے دروازے پر ایمبلم کی جگہ کی تبدیلی
- سیٹ بیلٹ باندھنے کا الارم
- فرنٹ سیٹ بیلٹ ریمنڈر
- ISO-FIX چائلڈ سیٹ اینکرز
- بیک ڈور گارنش تمام ویرینٹس میں دستیاب
اضافی فیچرز میں شامل ہیں:
- پاور ونڈو سوئچ کی لائٹنگ (VXR MT اور VXR AGS میں)
- فرنٹ اور ریئر پاور ونڈوز (VXR MT اور VXR AGS میں)
- سیفٹی پنچ گارڈ (ڈرائیور ونڈو کیلئے)
- آٹو ونڈو اپ اینڈ ڈاؤن (ڈرائیور کیلئے)
- ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم) - اب VXR MT ماڈل میں دستیاب
- سائیڈ ٹرن لیمپ - صرف AGS ویریئنٹ میں
نئی قیمتیں
اپ گریڈز متعارف کرانے سے قبل کمپنی نے دو ماہ قبل سوزوکی آلٹو کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا:
- آلٹو VXR MT کی پرانی قیمت 27,07,000 روپے، نئی قیمت 28,27,000 روپے (1,20,000 روپے کا اضافہ)
- آلٹو VXR AGS کی قیمت 28,94,000 روپے، نئی قیمت 29,89,000 روپے (95,000 روپے کا اضافہ)
- آلٹو VXL AGS کی قیمت 30,45,000 روپے، نئی قیمت 31,40,000 روپے (95,000 روپے کا اضافہ)