عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی ہلدی کی تصاویر وائرل

شادی کی خوشیاں
کراچی (آئی ا ین پی) اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی ہلدی کی دلکش تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری پر دلچسپ ردعمل
نکاح کے بعد کی تقریبات
نکاح کے بعد اب دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں سے حال ہی میں دعائے خیر اور ہلدی کی تقریب منعقد ہوئی۔ عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے اپنی ہلدی کی تقریب کی تصاویر اور جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جنہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
مداحوں کی محبت
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی جوڑی کو خوبصورت اور جنت میں بنی جوڑی جیسے القابات سے نوازا۔