وفاقی دارالحکومت میں پڑنے والے ’اولوں‘ کا سائز بڑا ہونے کی وجہ محکمہ موسمیات نے بے نقاب کردی

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے کہا ہے کہ ٹمپریچر کنٹراسٹ ہونے کی وجہ سے اولے کا سائز بڑا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرز کی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے
موسمی پیشگوئی کی تفصیلات
انجم نذیر ضیغم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی جاچکی تھی۔ انہوں نے 14 اپریل کو واضح کیا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل
ژالہ باری کا جائزہ
انہوں نے مزید کہا کہ پیشگوئی کے مطابق پوٹھوہار میں ژالہ باری اور طوفانی بارش متوقع تھی، جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
مقامی حالات
انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ مارگلہ کے قریبی علاقوں میں اولوں کا سائز بڑا تھا، جبکہ راولپنڈی کی طرف ژالہ باری نہیں ہوئی۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز تیز ہوائیں چلیں مگر بارش زیادہ نہیں ہوئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹمپریچر کنٹراسٹ کی وجہ سے اسلام آباد میں اولے کا سائز بڑا ہوا۔